ہمناآباد میں جلسہ قرات کا انعقاد

ہنماآباد /27 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اس دنیا کا ہر مسلمان تلاوت قرآن سے وابستہ ہے لیکن قرآن کی وہ تلاوت عنداﷲمعتبر ہے جسمیں تجوید کا لحاظ کیا جا ئے انزرین خیالات کا اظہار مدر سہ بلالؓ بی بی گلی کے جلسہ قرآت سے الحاج حافظ فیاض صاحب قاسمیؔصدر مدرس مدرسہ نورالعلوم نے کیا۔مدرسہ ہذا میں پڑھنے والی معصوم طالبہ ھدیٰ ارم بنت محمد ذاکر خان نے تجوید کے ساتھ ناظرہ قرآن شروع کیا جو مفتی سہیل قاسمیؔ کی شاگردہ ہیں۔ اس تقریب میں ہمناآباد کی معزز شخصیتوں نے شرکت کی جسمیں قابل ذکر الحاج محمد مجید خان صاحب(صدر مسلم ویلفئر اسو سیشن)مولانا شکیل فلاحی،تنویر سلمان صدر محلہ بی بی گلی،مولان حُسین قاسمیؔ نے شرکت کی اور طالبہ کی حو صلہ افزائی کر کے انکے سر پر ستوں کو مبارک باد دی۔