ہمناآباد میں اندوہناک سڑک حادثہ تین مسلم نوجوان ہلاک ‘عید کی خوشیاں غم میں تبدیل

ہمناآباد 19جولائی (سیاست نیوز )ہمناآباد میں عید کے دن کہیں خوشی تو کہیں غم کا ما حو ل دیکھنے کو ملاجہاں مسلمان ایک دوسرے سے گلے ملکر عید کی مبارک باد دے رہے تھے وہیں عید کی خو شی کا ماحول کسی کے گھر میں ماتم کا ما حول بن گیا۔ تفصیلات کے مطا بق ہمناآباد کے محلہ سی پو ر سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان محمد اُویس ( 18 سال) ولد محمد منصور،محمد زبیر عمر( 18 سال) ولد محمد ایوب مرحوم،محمد اکبر عمر (18 سال) ولد محمد حُسین نماز عید ادا کر کے رشتہ داروں سے ملکر بعد نما ز ظہر ٹو وہیلئر پر گلبرگہ کو جا رہے تھے کہ مہا گا ئوں کراس روڈپر با ئیک کی رفتار تیز رہنے کی وجہہ سے بے قابو ہو کر حادثہ کا شکا ر ہو گئی مقام حا دثہ پر دو نوجوانون محمد زبیر اورمحمد اکبر کی موت واقع ہو گئی جبکہ تیسرے نوجوان کوزخمی حالت میں گلبرگہ ہاسپٹل کو منتقل کیا گیا جہاں پر انکی حالت تشویشناک ہو نے کی وجہہ سے ا ن کو حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں آج انکی بھی موت واقع ہو گئی۔ عید کی رات میں دو نوجوانوں کی تد فین عمل میں آئی ۔تمام مرحومین کا تعلق بکر قریش برادری سے ہے۔