ہملٹن زمبابوے کیلئے زیادہ ونڈے کھیلنے والے کھلاڑی

بلاویو۔21 جولائی(سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان ہملٹن مسکدزا زمبابوے کیلئے سب سے زیادہ بین الاقوامی مقابلے کھیلنے والے کرکٹر بن گئے ،انہوں نے ا ب تک مختلف فارمیٹس کے 289 میچز میں زمبابوے کی نمائندگی کی ہے۔ہملٹن مسکدزا 36 ٹسٹ ،197ونڈے اور 56 ٹی 20میچز کھیلنے کیلئے میدان میں اترے۔ان سے قبل یہ ریکارڈ سابق کپتان گرانٹ فلاور کے پاس تھا جنہوں نے زمبابوے کی طرف سے 221 ونڈے میچز میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا جبکہ 67 ٹسٹ میچز میں انہوں نے زمبابو ے کی نمائندگی کی۔