ہمدرد کا پروڈکٹ امیوٹون متعارف

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : ہمدرد لیبارٹریز ، انڈیا نے جسم کے مدافعتی نظام کو مستحکم کرنے والا پروڈکٹ امیوٹون متعارف کیا ہے ۔ 100 فیصد قدرتی کئی ایک جڑی بوٹیوں کا یہ مرکب ہمارے جسم کی انفیکشن اور دیگر امراض سے لڑکی کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے ۔ امیوٹون ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں جسم کی مدد کرتا اور مدافعتی نظام کو مزید مستحکم بناتا ہے ۔ ملک بھر میں یونانی اور آیورویدک آوٹ لیٹس پر 60 کیپسول کا پیاک 108 روپئے میں دستیاب ہے ۔ مسٹر منصور علی ، سی ایس ایم او ، ہمدرد لیبارٹریز انڈیا نے کہا کہ آج کی مصروف اور تناؤ سے بھری زندگی اور غیر صحت مند غذائی عادتیں مدافعتی نظام کو کمزور کررہے ہیں ۔ ایسے میں اس کو مستحکم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ مسٹر محمد زبیر ، اے جی ایم سیلز اینڈ مارکیٹنگ نے گذشتہ چند سالوں میں ہمدرد کی جانب سے انجام دئیے گئے اقدامات کے تعلق سے بتایا ۔ ڈاکٹر نوشاد رانا ، ہیڈ بورڈ آف فزیشینس ہمدرد لیبارٹریز انڈیا نے کہا کہ ذہنی دباؤ اور جسم کی کمزوری سے صحت کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے ۔۔
تعمیر ملت اسٹیڈی سرکل کا سمپوزیم
حیدرآباد ۔ /11 فبروری (راست) ڈاکٹر یوسف حامدی معتمد اسٹیڈی سرکل کے بموجب تعمیر ملت اسٹیڈی سرکل کی جانب سے ایک سمپوزیم بعنوان ’’ داعش پس منظر و پیش منظر ‘‘ /14 فبروری کو گلشن خلیل روبرو گارڈن ٹاور مانصاحب ٹینک صبح ساڑھے دس بجے دن مقرر ہے ۔ صدارت جناب محمد ضیاء الدین نیر نائب صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت کریں گے ۔