ہمبرگ20جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسپین کے ڈیوڈ فرئیر اور ارجنٹینا کے لیونارڈوو مائر ہمبرگ اوپن ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔جرمنی میں جاری ٹینس ایونٹ میں اسپین کے ڈیوڈ فرئیر کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے وائلڈ کارڈ کی بدولت سیمی فائنل تک پہنچنے والے الیگزنڈرا زیوریو کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دیدی۔الیگزنڈرا زیوریو سیڈڈ کھلاڑی کو شکست دیکر سیمی فائنل تک پہنچے تھے، ڈیوڈ فرئر کی کامیابی کا سکور 6.0 اور 6-1 رہا۔دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کے لیونارڈو مائر نے پسندیدہ کھلاڑی Kohlischreiberکو سخت مقابلے کے بعد شکست دیکر پہلی بار فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، لیونارڈو مائر نے 7-5اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی، فائنل ڈیوڈ فرئیر اور لیونارڈو مائرکے درمیان کھیلا جائے گا، جو 2012میں بھی ایک دوسرے کا سامنا کرچکے ہیں۔