روڈی شیٹرس و جرائم پیشہ افراد گرفتار
حیدرآباد۔یکم مارچ، ( سیاست نیوز) شہر کے علاقہ ہمایوں نگر میں ویسٹ زون پولیس نے کارڈن سرچ آپریشن کیا جس کے تحت روڈی شیٹرس اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون اے آر سرینواس کی زیر نگرانی ویسٹ زون پولیس کے 210 پولیس ملازمین نے کوٹماں بستی اور واٹر ٹینک علاقہ میں گھر گھر تلاشی لیتے ہوئے تین روڈی شیٹرس، 6 مشتبہ افراد اور 2 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ جبکہ 23 موٹر سیکلیں اور ایک آٹو بھی ضبط کرلیا گیا۔