دھرم شالہ (ایچ پی) 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو بیان دیا کہ ریاست ہماچل پردیش میں 26 ہزار کروڑ روپئے کے مختلف ترقیاتی پراجکٹس زیرتکمیل ہیں۔ آج وہ ہماچل پردیش میں بی جے پی زیرقیادت حکومت کی جانب سے منائی جانے والی ’’جن ابھار‘‘ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ یہ علاقہ اُن کو اپنے مکان کی طرح دکھائی دیتا ہے اور اس علاقہ میں اپنے سفر کے دوران اُنھوں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور اُنھوں نے ہماچل پردیش کو بہادر سپاہیوں کی سرزمین سے تعبیر کیا ہے جہاں کے سپاہی ہمیشہ اپنے وطن کی خاطر اپنی جانوں کو قربان کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ اُنھوں نے چیف منسٹر جئے رام ٹھاکر کو ایک سال کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔