۔338 کے منجملہ 158 کروڑ پتی، حلف ناموں سے انکشاف
شملہ 2نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہماچل پردیش اسمبلی الیکشن میں 338امیدواروں میں سے 158 کروڑ پتی ہیں اور 61کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہیں۔ہماچل پردیش الیکشن وارچ اور اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارم کی طرف سے تمام امیدواروں کے حلف ناموں کا جائزہ لینے کے بعد تیار ایک رپورٹ میں یہ بات کہی گئی یہ۔ رپورٹ کے مطابق تمام امیدواروں میں سے 47فیصد کروڑپتی ہیں ان میں سے 60فیصدامیدواروں کی گذشتہ پانچ برسوں میں جائیدادوں میں اوسطاً80 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔الیکشن لڑنے والے کانگریس کے 68امیدوار وں میں سے 50کروڑ پتی ہیں۔ اسی طرح بی جے پی کے 68امیدواروں میں سے 47 کروڑپتی ہیں۔ بی ایس پی کے 42میں سے چھ ، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے چودہ میں سے تین، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے تین میں سے ایک اور آزاد112امیدواروں میں سے 36 کروڑ پتی ہیں۔338امیدواورں میں سے 71 نے اپنے حلف ناموں میں آمدنی کے ذرائع کا ذکر نہیں کیا ہے ۔