ہمالیائی چوٹی سر کرنے والے محمدعلی کا خیرمقدم

نظام آباد پہونچنے پر تہنیت کی پیشکشی
نظا م آباد :19؍جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہمالیہ چوٹی پر ترنگا لہرانے والے محمد علی کا کل نظام آباد میں زبردست خیر مقدم کیا گیا ۔ بودھن حلقہ کے محمد علی 15 یوم میں ہمالیہ کے پہاڑوں کو سر کرتے ہوئے ہمالیہ کی چوٹی پر ترنگا لہراتے ہوئے خیرت کے ساتھ نظام آباد پہنچنے پر ان کا نظام آباد میں مختلف تنظیموں کی جانب سے خیر مقدم کیا گیااور ان کی گلپوشی و شال پوشی کی گئی ۔ این وائی کے کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں کیر ڈگری کالج کے این سدھاکر کے علاوہ انکم ٹیکس آفیسر کرشنا موہن و دیگر انہیں تہنیت پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ این وائی کے کے زیر اہتمام 15 یوم میں جموں کشمیرکے یوگ کانلگی پہاڑ کی5965 میٹر کی اونچائی اسٹاک کانگری پہاڑ 6140 میٹر،لنگرس کانگری کی6666میٹر اونچائی کو 15 یوم میں 7اراکین پر مشتمل ٹیم نے ہمالیہ کی چوٹی پر پہنچ کر ترنگا لہرایاجس پر انہوں نے ملک کے نامور افراد کی فہرست میں نام درج کئے جانے پر مسرت کا اظہار کیا ۔ -30 ڈگری موسم میں ہمالیہ کی چوٹی پر پہنچنے کیلئے کافی جدوجہد کرنی پڑی۔ بی سی کارپوریشن کے ای ڈی سائیلو نے محمد علی ضلع کا نام روشن کرتے ہوئے ضلع کے وقار کو بلند کیا۔ این وائی کے انچارج رامچندر نے بتایا کہ تلنگانہ سے 7 افراد کا انتخاب عمل میں لایا گیا تھا اور 7 نے ہمالیہ کی چوٹی کو سر کرتے ہوئے ترنگا لہرایا اور تلنگانہ کا نام روشن کیا محمد علی کو 21 ؍ جون کے روز بڑے پیمانے پر تہنیت پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔