ہمارے ہاتھوں میں ایک جان ہے : سپریم کورٹ

بچہ کو ذہنی و جسمانی عارضہ کی بناء پر اسقاط حمل
نئی دہلی ۔ 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے 26 ہفتوں کا حمل ساقط کرنے کی اجازت کی اجازت کیلئے ایک قانون کی طرف سے دائر کردہ درخواست کو آج مسترد کردیا اور کہا کہ ’’ہمارے ہاتھوں میں یہ ایک زندگی ہے‘‘۔ اس قانون نے استدلال کیا تھا کہ اس کی رقم میں پرورش پانے والا بچہ ذہنی و جسمانی عارضوں اور نقائص سے دوچار بتایا گیا ہے جس پر عدالت عظمیٰ نے کہا کہ وہ اس 37 سالہ خاتون کی تشویش اور پریشانی کو سمجھتی تھی کیونکہ اس خاتون نے اس کی رقم میں موجود بچہ کو ’’ڈاؤن سنڈروم‘‘ لاحق ہونے کا خطرہ ظاہر کیا تھا۔ ڈاؤن سنڈروم دراصل ایک ایسا عارضہ ہوتا ہے جس سے مادر رحم میں پرورش پانے والا بچہ مخصوص نوعیت کے ذہنی و جسمانی نقائص کا شکار ہوتا ؍ ہوتی ہے۔ عدالت نے سات رکنی میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے مشورہ کے مطابق حمل کے برقرار رکھنے یا ساقط کرنے سے ماں کی صحت کو کوئی جسمانی خطرہ لاحق نہیں ہوسکتا اور اگر بچہ ٹرائسومی 21 (ڈاؤن سنڈروم) کے ساتھ پیدا ہوتا بھی ہے تو اس کو ذہنی و جسمانی چیلنج درپیش رہیں گے۔

 

ورلڈ بینک کی سی ای او نے
ممبئی کی لوکل ٹرین میں سفر کیا
ممبئی ۔ 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ بینک کی سی ای او کرسٹالینا جارجیوا نے آج ممبئی کی ایک لوکل ٹرین میں سفر کرتے ہوئے نیم مضافاتی ریلوے نظام کی کارکردگی کا جائزہ لیا جو اس بین الاقوامی مالیاتی ادارہ کی اعانت سے چلایا جاتا ہے۔ جارجیوا اپنے پہلے دورہ ہند پر کل شام یہاں پہنچی تھیں۔ ایم آر وی سی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ’’انہوں (جارجیوا) نے ممبئی ایل وکاس کارپوریشن (ایم آر وی سی) میں ہمارے دفتر کا معائنہ کیا اور اس شہر میں ورلڈ بینک کی اعانت سے چلائے جانے والے مختلف پراجکٹوں کے بارے میں سینئر عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا گیا۔