ہمارے پی ایم دہشت گردی پر یرغمال نہیں بنیں گے : ایم جے اکبر

پاناجی ، 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مملکتی وزیر برائے امور خارجہ ایم جے اکبر نے آج کہا کہ ہندوستان تمام وزرائے اعظم سے بات کرنے تیار ہے لیکن ادعا کیا کہ ہمارے ملک کے وزیراعظم کو دہشت گردی کے موضوع پر یرغمال نہیں بنایا جاسکتا ہے۔انھوں نے یہاں ایک مذاکرہ کے دوران کہا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت ممکن ہے جب امن قائم ہو۔