ہماری بولنگ میں بڑی بہتری درکار بنگلہ کپتان رحیم کا اظہار خیال

فتح اللہ ، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے خلاف بارش سے متاثرہ واحد کرکٹ ٹسٹ میں اپنے بولرز زائد از 400 رنز خرچ کردینے پر برہم بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم نے کہا کہ بولروں کا رویہ اُن کیلئے بڑا پریشان کن رہا اور وہ حریف بیٹسمنوں کیلئے مناسب فیلڈنگ تک نہیں سجا پارہے تھے۔ میچ کے مکمل دورانیہ میں زائد از 250 اوورز کا کھیل ضائع ہوجانے کے باوجود ہندوستان نے 462/6d کے بعد میزبانوں کو 256 پر آل آؤٹ کرکے فالوآن کرایا۔ مشفق نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ بنگلہ بولرز بین الاقوامی معیارات کے مطابق مظاہرہ پیش کریں۔ وہ گزشتہ روز یہاں مابعد میچ پریس کانفرنس میں اظہار خیال کررہے تھے۔