ہماری بات !

اکثر دیکھا گیا ہے کہ بعض خواتین چاہتے ہوئے بھی کسی کام کیلئے نہ نہیں کہہ پاتیں اور پھر بعد میں خود ہی جلتی کڑھتی رہتی ہیں ۔ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے ایسی خواتین کسی گذارش یا مطالبے کو جس کو ماننے کیلئے ان کا دل راضی نہ ہو مروت میں انکار کے بجائے حامی بھر لیتی ہیں باوجود اس کے کہ ان کا جی نہیں کہنے کو چاہ رہا ہوتا ہے لیکن وہ نہیں کہہ نہیں پاتیں۔ یعنی ایسی خواتین سے انکار نہیں ہوتا حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ نہیں کہنا ان کیلئے زیادہ فائدہ مند مند رہے گا اندر سے ان کا جی یہی چاہ رہا ہوتا ہے کہ انکار کردیں مگر ان سے انکار نہیں ہوتا ۔ یہ صورتحال خواتین کیلئے قطعی مناسب نہیں کیونکہ لوگ اس سے نا جائز فائدہ بھی اٹھانے لگتے ہیں۔ جب آپ سمجھتی ہوں کہ نہیںکہنا آپ کیلئے ضروری ہے تو ہچکچائیں مت۔ آپ اپنے اندر اعتماد پیدا کریں اور کہہ ڈالیں نہیں کیونکہ آپ کو نہیں کہنے کا ویسا ہی حق حاصل ہے جیسا کہ یہ حق دوسروں کو حاصل ہے ۔

اس بات کو اس طرح سمجھ لیجئے کہ جب کوئی دوسرا آپ کو نہیں کہتا ہے تو یہ اس کا حق ہے اس بات پر برہمی کا اظہار معقول بات نہیں ۔ اسی طرح اگر کوئی مطالبہ یا درخواست آپ کو مناسب نہیں لگتی تو خود سے پوچھیں کیا اسے اپ منظور کرسکتی ہیں اگر آپ کا دل نہ کہے تو آپ بھی واضخ طور پر بلا جھلجک نہ کہیں ۔ آپ گھریلو خاتون ہوں یا ورکنگ وممن روز مرہ زندگی میں آپ کو ایسے کئی لوگوں کا سامنا کرنا پڑتا ہوگا جو اپنی ہر بات جائز یا نا جائز منوانے کا ہنر جانتے ہیں ۔ آپ کو کس کی کون سی بات ماننی ہے اور کس حد تک اس کا فیصلہ صرف آپ ہی کرسکتی ہیں ۔ یاد رکھئے اگر آپ نا کہنے سے ہچکچکائیں گی تو اس میں سب سے زیادہ قنصان صرف آپ کا ہی ہوگا ۔ لوگ آپ کی اس کمزوری کا نا جائزفائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ آپ سے ہر بار یہی امید رکھی جائے گیکہ آپ ہر دفعہ پہلے کی طرح ان کی بات پر غور کریں گی اور اس پر عمل پیراں ہوگی ۔ چاہے اس میں اپ کی مرضی شامل ہو یا نہ ہو ۔ لوگ آٖ کو ہر کام دے کر چلانے گلیں گے جس سے آپ کی عزت نفس مجروح ہونے کا خطرہ ہے ۔ اسلئے کوشش کریں جب بھی ضرورت پڑے تو یہ دو حروف مشتمل لفظ نا بلا تکلف استعمال کریں لیکن ہماری اس بات کا یہ مطلب ہر گز مت نکالئے گا کہ ہم آپ کو اپنے ارد گرد رہنے والوں سے بد تمیزی کرنے یا معاشرے سے بغاوت کرنے کا درس دے رہے ہیں ۔