ہمارا بہترین بولنگ پرفارمنس ہوا : ڈوپلیسی

جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے اس دوسرے T20I میں ہندوستان کے خلاف اپنے بولنگ پرفارمنس کو پروٹیز کا ’’اب تک کا بہترین‘‘ مظاہرہ قرار دیا جس نے طویل دورۂ ہندوستان کیلئے اچھی بنیاد رکھی ہے۔ گزشتہ روز دھونی کی ٹیم انڈیا کو 17.2 اوورز میں 92 پر ڈھیر کرنے کے بعد جنوبی افریقہ نے چھ وکٹ کی جیت کے ذریعے سیریز میں ناقابل عبور 2-0 سبقت حاصل کرلی جبکہ فریڈم سیریز کا آخری T20 انٹرنیشنل کولکاتا میں 8 اکٹوبر کو کھیلا جائے گا۔ اس دوران پروٹیز کے آل راؤنڈر البی مورکل نے نیشنل ٹیم میں اپنی یادگار واپسی قرار دیا جسے وہ کبھی فراموش نہیں کرپائیں گے۔ وہ ڈیوڈ ویزا کی انجری پر اسکواڈ میں شامل ہوئے اور کل ’مین آف دی میچ‘ ایوارڈ جیتا۔