ہلکی پھلکی ورزش

آپ ورزش کیلئے کوئی وقت مقرر نہیں کریں گی تو جسمانی طور پر بہت تیزی سے کمزور ہوتی جائیں گی ۔ صبح کے اوقات میں مصروفیت بہت زیادہ ہوتی ہے
جسکی وجہ سے آپ کو وقت نہیں مل پاتا تو آپ اچھی طرح سمجھ لیں کہ بہتر صحت کیلئے اپنے روز مرہ کے کاموں میں ورزش کو بھی شامل کرنا ہوگا ۔ صبح کچھ تیز تیز چلنا ‘ دھیمی رفتار سے دوڑنا ‘ رسی کودنا ‘ ضروری ہے ۔ اگرچہ شام میں ورزش کیلئے وقت نکال سکتی ہیں لیکن یہ صبح کی ورزش کے مقابلے میں کم بہتر ہے کیونکہ آپ جو ورزش کریں گی اس سے پورے بدن میں چستی اور روانی آجائیگی ۔ رات کو ورزش نہ کریں اس بات کا خیال رکھیں کہ ورزش کرنے کے فوراً بعد ٹھنڈی چیز استعمال نہ کریں۔
٭٭٭٭