ہلمٹ کے استعمال کیلئے خصوصی مہم

یلاریڈی۔/31اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہلمٹ کے استعمال پر منڈل ناگی ریڈی پیٹ پولیس اسٹیشن کے روبرو مقامی پولیس نے خصوصی مہم کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر گاڑیوں کی تنقیح کی۔ بنا ہلمٹ کے گاڑی چلانے والے افراد پرجرمانہ عائد کیا گیا۔ اس موقع پر سب انسپکٹر ستیش ریڈی نے کہا کہ ہلمٹ کے بناء اگر بائیک پر سفر کریں تو ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ گاڑی چلانے والوں کو خود کی حفاظت کیلئے ہلمٹ کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔