ہلدی

ہلدی کئی خوبیاں اپنے اندر سموئی ہوئی ہے۔اس کا استعمال سوزش کم کرنے والی ادویات کے طور پر بھی ہوتا ہے۔خوراک کا کوئی اور جزو ایسا نہیں جس میں سوزش کے خلاف ہلدی جتنا طاقتور اثر پایا جاتا ہو۔ہلدی میں ایک جزو Curcuminبہت اہم ہے۔یہ بہت سی اقسام کے کینسر روکنے میں مدد گار ہے۔یہ بڑی آنت ، پروسٹیٹ ، پھیپھڑے ، جگر ، معدے ، سینہ ، بیضہ دانی اور دماغ کے سرطان ،رسولی میں خون کی نئی رگیں بننے کا عمل روک دیتا ہے۔تجربے سے پتاچلا کہ کینسر پیدا کرنے والے کیمیکلز جسم میں چلے جائیں تو ہلدی کا یہ جزو کئی اقسام کی سرطان رسولیوں کو پیدا ہونے سے روکتا ہے۔شاید یہی وجہ ہے کہ مغرب کے مقابلے میں مشرقی باشندوں میں بعض اقسام کا کینسر کم ہوتا ہے۔حالانکہ مشرقی باشندے مغربی باشندوں کے مقابلے میں ماحولیاتی اعتبار سے زیادہ زہریلے اجزا کا سامنا کرتے ہیں۔ہلدی پورے جسم میں دوران خون کی روانی بہتر بناتی ہے۔خون کو پتلا کرنے والی قدرتی دوا ہے۔چنانچہ سائنسدانوں کی یہ تحقیق کیپسول کی شکل میں دل کے امراض میں مبتلا افراد کیلئے بھی امید کی کرن ثابت ہورہی ہے۔ماہرینِ صحت کینسر کے علاوہ ہلدی کو جوڑوں کے درد میں بھی مفید بتاتے ہیں۔اس وقت جوڑوں کے دردنے پوری دنیا کے لوگوں کو متاثر کیا ہوا ہے۔