ہلدی کے نایاب فائدے آپ کی صحت کیلئے

ہلدی قدرتی اجزا سے بھرپور ہے اس کے بے شمار فوائد ہیں کھانوں میں اس کا کثرت سے استعمال کئی بیماریوں سے محفو ظ رکھتا ہے جیسے بھولنے کی بیماری یا دماغی امراض ،ذیابیطس اقسام کی الرجیز ،جوڑوں کے درد ،پٹھوں کے امراض کے ساتھ ساتھ کمزوری کیلئے بھی فائدہ مند ہوتی ہے۔ہلدی کو اسکن یا خوبصورتی کیلئے بھی نہایت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے اور صدیوں سے خواتین ہلدی اور اُبٹن کے ملاپ سے پیسٹ تیار کرکے چہرے کی تازگی اور شگفتگی کیلئے استعمال کرتی چلی آرہی ہیں نہایت کم قیمت پر دستیاب یہ بیوٹی پروڈکٹ اسکن کیلئے بے شمار فوائد مہیا کرتی ہے۔
٭٭٭٭