تھوڑے سے کچے دودھ میں چٹکی بھر ہلدی ملا کراسے اپنے چہرے اور ہونٹوں پر لگائیں ہلدی اور دودھ کا مکسچر چہرے پر قدرتی کلینرز کاکام کرے گا اور خشک اور پھٹے ہوئے ہونٹوں کو نرم و ملائم اور گلابی بنادے گا۔
ہلدی خشک جلد کیلئے:خشک و بے رونق اورکھردری جلد کیلئے ایک عدد انڈے کی سفیدی میں دو قطرے زیتون کا تیل ایک تازہ لیموں کا جوس، تھوڑا ساعرق گلاب اور چٹکی بھر ہلدی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اب اس مکسچر کو چہرے، گردن کہنیوں اور گھٹنوں پر لگائیں اور خشک ہونے پر نیم گرم پانی سے دھولیں۔ اس نسخے کے باقاعدہ استعمال سے جلد کی سیاہی اور خشکی دونوں دور ہوجائے گی۔
ہلدی چکنی جلد کیلئے: چہرے سے فالتو چکنائی اور گردو غبار صاف کرنے کیلئے 2 کھانے کے چمچ دودھ میں دو قطرے لیموں کا تازہ رس، دو کھانے کے چمچ صندل پاوڈر اور چٹکی بھر ہلدی ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کریں اور پھر چہرے پر لگائیں جب یہ ماسک پوری طرح سے خشک ہوجائے تو چہرے کو نیم گرم پانی سے دھولیں۔
جلد میں چمک کیلئے: تھوڑے سے صندل پاوڈر میں چٹکی بھر ہلدی اور چند قطرے کھانے پکانے کا تیل شامل کرکے اس کا پیسٹ بنائیں اب اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور تقریباً پندرہ یا بیس منٹ کے بعد تھوڑے پانی سے منہ دھولیں چہرے پر بلا کی چمک پیدا ہوجائیگی۔