ہلاری کی 7 ای میلز کو خفیہ اداروں کی درخواست پر روکدیا گیا

واشنگٹن۔ 30 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی محکمہ خارجہ سابق وزیر خارجہ ہلاری کی مزید ای میلز جاری کر رہا ہے تاہم ان میں سے انتہائی خفیہ نوعیت کی 7 ای میلز کو جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ داخلہ کے مطابق ہلاری کی 7 ای میلز کو جاری کرنے سے روک دیا گیا ہے کیونکہ وہ انتہائی خفیہ معلومات کی حامل ہیں۔ جان کربی کے مطابق یہ 7 ای میلز جو 22 دستاویزات کے 37 صفحات پر مشتمل ہیں، انہیں انٹلیجنس اداروں کی درخواست پر عام کرنے سے روک دیا گیا ہے کیونکہ ان میں انتہائی حساس نوعیت کی معلومات ہیں۔ تاہم جب انہیں ای میل کیا گیا تھا تو اس وقت انہیں’انتہائی خفیہ‘ نہیں کہا گیا تھا۔