ہفتہ کو بودھن میں مسلم خواتین کی ریالی

بودھن۔ یکم مارچ (ای۔ میل) مولانا محمد عبدالحمید السائح قاسمی صدر جمعیتہ العلماء بودھن کے مطابق 3 مارچ ہفتہ کو 11 بجے دن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے تحت بودھن میں مسلم خواتین کی تین طلاق بل کے خلاف پرامن احتجاجی ریالی منظم کی جارہی ہے جو مدرسہ سید شاہ فیروزالعلوم شربتی کنال سے اولڈ بس اسٹانڈ، امبیڈکر چوراستہ، ریلوے گیٹ، مجلس بلدیہ کے سامنے سے سب کلکٹر آفس جائے گی۔