تانڈور۔19نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکاری کتب خانہ تانڈور میںہفتہ لائبریری کا آغازہوا جو 14 – 20تک چلے گا ۔ اس دوران طلبہ کیلئے تحریری ‘ تقریری مقابلہ جات منعقد کئیگئے ۔ اول ‘ دوم انعام پانیوالے طلبہمیں 20/11 کی شام انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔ شری بھدریا لائبریرین نے یہ بات بتائی ۔ 20/11کو ہفتہ کے اختتام پر جلسہ عام منعقد ہوگا ۔ شریمتی وجئے لکشمی صدرنشین بلدیہ تانڈور جلسہ کی صدارت کریں گی۔ شری محمد اسمعیل ڈی ایس پی تانڈور مہمان خصوصی ہوں گے ۔ ہر سال یوم اطفال کے موقع 14/11 کو ہفتہ لائبریری منایا جاتا ہے تاکہ طلبہ اور دیگر قارئین میںذوق مطالعہ پروان چڑھے۔