ہزارے ۔ کجریوال ملاقات

ممبئی 23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) سماجی کارکن انا ہزارے آج رات چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال سے ملاقات کریں گے جبکہ وہ حصول اراضی آرڈیننس کے خلاف احتجاج کا آغاز کرنے والے ہیں ۔ ملاقات دہلی کے نیو مہاراشٹرا سدھن میں ہوگی ۔ حکومت حصول اراضی آرڈیننس کی جگہ ایک نیا قانون پیش کرنے والی ہے جس کی غیر این ڈی اے پارٹیوں کی جانب سے شدید مخالفت جاری ہے ۔