ہزاروں میل دُور رہ کر اندھا شارٹ لگانا آسان : روی شاستری

ملبورن۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی ناکامیوں پر نقادوں کو جواب دیتے ہوئے ٹیم مینیجر روی شاستری نے کہا کہ ہزاروں میل دور رہ کر اندھا شارٹ لگانا بہت ہی آسان کام ہے۔ دوسرے ٹسٹ میں ہندوستان کی آسٹریلیا کے ہاتھوں 146 رنز کی شکست کے باعث ماضی کے عظیم کھلاڑی سنیل گواسکر نے سخت تنقید کرتے ہوئے ٹیم کی سلیکشن پالیسی اور کپتان ویراٹ کوہلی کا سخت احتساب اور ہیڈکوچ پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں حالانکہ روی شاستری نے کسی کا نام راست طور پر نہیں لیا ہے، لیکن ٹیم پر تنقیدوں سے وہ برہم دکھائی دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم ہزاروں میل دور دنیا کے جنوبی نصف کرہ ارض پر موجود ہے چنانچہ اس پر تنقیدوں کے ذریعہ حوصلوں کو پست کرنا نہیں چاہئے، کیونکہ ہزاروں میل دور رہ کر تاریکی میں شارٹ لگانا بہت ہی سہل کام ہے۔ جب ان سے ٹیم کے انتخاب کے مسئلہ پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ صرف رویندر جڈیجہ کے کھیلنے یا نہ کھیلنے کے فیصلے پر ہی تجسس برقرار تھا ورنہ دوسرے کھلاڑیوں کے لئے کوئی بھی مسئلہ کی بات نہ تھی۔ جڈیجہ سے ہٹ کر کوئی اور دوسرا مسئلہ درپیش نہیں تھا۔ اگر بالفرض تھا بھی تو اس کا ان سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ جب شاستری سے جڈیجہ کی جانب سے ایشانت شرما پر فیلڈ پر بدتمیزی اور غیرمہذب الفاظ جس کو کیمرہ میں بھی قید کرلیا گیا۔ پر سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ اس طرح کے کیمرہ میں قید ہونے والے مناظر کوئی نئی بات نہیں ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ کیمرے میں اس طرح کے مناظر ضرور قید ہوں اور ایسے مناظر دراصل ٹیم کو آپس میں مزید قریب لاتے ہیں۔ جب ان سے آسٹریلین ماہرین کی جانب سے ویراٹ کوہلی کی فیلڈ پر ان کے رویہ سے متعلق اٹھائے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ فیلڈ پر ان کے رویہ سے متعلق اٹھائے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ ویراٹ کوہلی کی مکمل تائید کرتے ہیں۔ وہ ایک جذباتی ہیں لیکن ان کے رویہ میں کیا خرابی ہے؟ ہاں آپ کو ضرور سوال کرنے کا حق ہے لیکن جہاں تک ہمارا تعلق ہے، وہ ایک شریف النفس انسان ہیں۔ ہاں البتہ انہوں نے اعتراف کیا کہ ہندوستانی ٹیم کا ٹاپ آرڈر میں کچھ خرابیاں پائی ہیں۔ جس طرح کے آر کے راہول اور مرلی وجئے دونوں نے بھی ابتدائی چار اننگز میں ناکام ثابت ہوئے ہیں اور انہوں نے کہا کہ ٹاپ آرڈر ان کیلئے ہمیشہ مسئلہ رہا ہے اور ناکامیوں کی ساری ذمہ داری یہی ٹاپ آرڈر پر ہیں، عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے راہول، ۔ وجئے پر بھروسہ جتاتے ہوئے کہا کہ ان کے کئی سال کے تجربات کے باعث وہ اپنے آپ کو ٹھیک کرلیں گے لیکن انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ کھلاڑی مائینک اگروال کے بارے میں سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ اس کے علاوہ مائنک ایک نوجوان اور اچھے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے گھریلو میچس میں انڈیا کے ساتھ کھیلتے ہوئے ڈھیروں رنز بنائے ہیں۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ہندوستان، آسٹریلیا میں اچھے موقعوں کو گنوا دیا ہے تو انہوں نے کہا کہ ہندوستان آسٹریلیا کے ساتھ 1-1 کے ساتھ مساوی ہے اور ٹیم ساؤتھ آفریقہ اور انگلینڈ کے ساتھ کھیلتے ہوئے اس طرح کے تجربہ سے دوچار نہیں ہوئی تھی۔ ہم لوگوں نے پرتھ ٹسٹ کے باعث ہمت نہیں ہاری ہے اور ہم خیال کئے تھے کہ پرتھ میں ہمارے ساتھ اچھا موقع ہے اور ہم تیار ہیں اور ابھی ہماری پوزیشن ایک ایک سے مساوی ہے۔