رملہ۔ 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی کنارہ میں ہزاروں فلسطینی اساتذہ تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے سرکاری دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔ آج کا یہ مظاہرہ سب سے بڑا رہا جبکہ گزشتہ دو ہفتوں سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ رملہ کے اطراف فلسطینی پولیس تعینات کردی گئی ہے اور مغربی کنارہ میں دیگر مقامات سے بسوں کے ذریعہ پہونچنے والے اساتذہ کو روکا جارہا تھا۔ اساتذہ کا یہ کہنا ہے کہ فلسطینی اتھاریٹی نے 2013ء میں تنخواہوں میں 10% اضافہ کا تیقن دیا تھا لیکن اب تک اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ مغربی پشت پناہی کی حامل فلسطینی اتھاریٹی اس وقت سنگین مالی بحران سے دوچار ہے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی ایک مسئلہ بنی ہوئی ہے۔