ہر ہندوستانی کو ووٹ کا استعمال کرنا چاہئے : فردین خان

ممبئی ۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ووٹ دینا ہمارا جمہوری حق ہے اور اس سے استفادہ کرتے ہوئے ہم خود حکومت سازی میں اہم رول ادا کرتے ہیں جیسا کہ کہا جاتا ہیکہ عوام کی حکومت، عوام کیلئے اور عوام کی جانب سے۔ یہ بات فردین خان جو آج کل فلمی پردے پر کم نظر آرہے ہیں، نے کہی جو اپنا زیادہ تر وقت وہ لندن میں اپنی بیوی نتاشا کے ساتھ گذار رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ووٹ دینے کیلئے وہ خصوصی طور پر لندن سے ممبئی آئے تھے کیونکہ ووٹ کی اہمیت ان کے مرحوم والد اداکار ڈائرکٹر فیروز خان نے انہیں سمجھائی تھی۔ مرحوم والد صاحب بھی چاہے دنیا کے کسی بھی حصہ میں رہیں، اگر ملک میں انتخابات کا موسم ہے اور خصوصی طور پر ممبئی میں رائے دہی کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہو تو وہ سارے کام کاج چھوڑ کر ممبئی آ جاتے تھے۔ لہٰذا میں نے بھی ایسا ہی کیا۔ میں ہی کیا بلکہ میں ہر ہندوستانی کو اپنے ووٹ کا استعمال ضرور کرنا چاہئے۔