بیدر میں ’’ کھیل ہفتہ ‘ کے افتتاحی پروگرام سے ایم ایل سی وجئے سنگھ کا خطاب
بیدر۔2 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ۔وزڈم ادارہ جات بیدر کے زیراہتمام شہر کے نہرواسٹیڈیم میں منعقدہ ’’کھیل ہفتہ‘‘ کااختتامی پروگرام اسی مقام پر عظیم الشان پیمانے پر منعقد کیاگیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے محمدآصف الدین سکریڑی وزڈم ادارہ جات بیدر نے کہاکہ گذشتہ سال میٹرک کے نتائج کے حوالے سے وزڈم اسکول ضلع بھر میں Topرہا۔ نہم جماعت کے طلبہ نے سائنس مقابلے میں ملک گیر سطح کا دوسرا قومی ایوارڈ حاصل کرکے ریاست وملک میں وزڈم اسکول اور کالج کو ریکارڈ کی نئی بلندیاں سے آشنا کروایا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وجے سنگھ ایم ایل سی بیدر نے اپنے مختصر سے خطاب میں وزڈم ادارہ جات بیدر کی تیز رفتار ترقی پر وزڈم انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی طلبہ اور اولیائے طلبہ کو بھی مبارک باد دی کہ انھوں نے کھیلوں میں حصہ لے کر اپنی جسمانی صحت کا خیال رکھا۔ ہر ہندوستانی کاصحت مندر ہنا ملک کے لئے ضروری ہے۔محمد آصف الدین کی زیرصدارت جلسہ کا آغاز ہفتم بی کے طالب علم زین الدین کی تلاوت سے ہوا۔مہمان خصوصی وجئے سنگھ ایم ایل سی کی شالپوشی اور گلپوشی محمدآصف الدین کے ہاتھوں کی گئی ۔ دیگر مہمانان میں چنبسپا ہالہلی ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر محمدگلسین بی ای او بید ر، محمدمعظم امیرمقامی جماعت اسلامی ہند بید ر،نثاراحمد چیرمین ایمس کالج، جناب عبدالعلی نیوزایڈیٹر روزنامہ ’’حیدرآباد کرناٹک‘‘ محمدنظام الدین پرنسپل رینوکاکالج اور ریاستی صدر آئیٹا ، منان سیٹھ صدر شاہین ادارہ جات بیدر، عبدالسلام مبشر سندھے سکریڑی سندھے چیرٹیبل ٹرسٹ اوراد(بی)،عاصم نعمان صدرایس آئی او بیدر نے شامل رہے۔ تمام مہمانوں کی شالپوشی وگلپوشی سکریڑی وزڈم ادارہ جات بیدر نے کی ۔ صبیحہ خانم ناظمہ شعبہ ٔ خواتین بیدر اور عظمیٰ نشاط صدر جی آئی او بیدر کی شالپوشی وگلپوشی محترمہ بشریٰ جمال مینجنگ ٹرسٹی نے کی ۔ عبدالسلیم ہیڈماسٹر نے ہفتہ کھیل کے آخری دن ہوئے کھیلوں کی تفصیل پیش کرتے ہوئے بتایاکہ کرکٹ کا فائنل مقابلہ ہشتم بی اور نہم بی کے درمیان ہوا۔ محمدسمیر سیریکار کی کپتانی میں کھیل رہی ہشتم بی کی ٹیم نے 72گیندوں میں 125رن اسکورکئے۔ مدمقابل نہم بی کی ٹیم کو 40رنوں سے زیر کرکے فتح یاب ہوئی۔پنجم بی اور ہفتم بی کے درمیان فائنل مقابلہ میں زین الدین ہفتم بی کی کپتانی میں کھیل رہی ٹیم کامیاب ہوئی ۔ کرکٹ مقابلوں میں جیتنے والی ٹیم کو وجئے سنگھ ایم ایل سی کے ہاتھوں میڈل اور سند دی گئی۔ کبڈی ، فٹبال ، سلو سائیکلنگ ریس ، دوڑ، تین پاؤںکی دوڑ ، جلیبی مقابلہ ، کھوکھو اور میوزیکل چیر کے مقابلوں میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو دیگر مہمانوں کے ذریعہ میڈل اور سند یں دی گئیں۔ پنجم تادہم کے اول انعام حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد 116رہی ۔ جبکہ دوم انعام 290اور انعام سوم 342طلبہ نے حاصل کیا۔ نہرواسٹیڈیم میں طلبہ اور اولیائے طلبہ کا ہجوم تھا۔ ایک جشن کاسماں چاروں طرف نظر آرہاتھا۔ شیخ رفیق سر نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ اسداللہ سر اڈمنسٹریٹو نے شکریہ اداکیا۔ بشریٰ جمال اور محمدصلاح الدین فرحان جوائنٹ سکریٹری نے تمام سرگرمیوں کی نگرانی کی جبکہ عبدالسلیم سر صدر معلم ، اور معلمین کے علاوہ عذراتبسم ہیڈ مسٹریس نے اپنی معلمات کے ساتھ ٹیم کے انتظامات میں حصہ لیا۔