کریم نگر 22 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر کے تمام منڈلوں میں دو دنوں کے اندرا ہمارا منڈل، ہمارا منصوبہ کو مکمل کرنے کمشنر سیول سپلائی و ہمارا گاؤں ، ہمارا منصوبہ اسپیشل عہدہ دار پی پارتھا سارتھی نے منگل کو کلکٹریٹ دفتر سے ایم پی ڈی اوز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کیا۔ اس موقع پر اُنھوں نے کہاکہ منڈل منصوبوں کو منڈل پریشد میں لازمی طور پر منظوری دیں۔ مواضعات سے موصول کاموں کو ترجیحی اُمور کو منڈل منصوبوں میں درج کریں۔ مالی اُمور، کاموں کے درمیان ربط ہونا چاہئے۔ چیف منسٹر کے بتائے ہوئے چار اُمور منڈل منصوبوں میں شامل کریں۔ ہر موضع کو کچرا کا ڈمپنگ یارڈ، قبرستان، تلنگانہ پریتا بارم، ہر گھر کو بیت الخلاء لازمی طور پر منڈل منصوبوں میں ہونا چاہئے۔ مواضعات میں کچرا ڈمپنگ یارڈ و قبرستان کیلئے اراضی کی نشاندہی کریں۔ منڈل منصوبے بجٹ سے منسوب ہونے کی وجہ سے تمام رقمی اُمور کو شامل کریں۔ ہر ضلع میں ایک لاکھ بیت الخلاؤں کی تعمیر کرنے کا حکومت کا مقصد و نشانہ ہے۔
سال 2015 ء تک تلنگانہ میں بغیر بیت الخلاء کے خاندان نہ ہونے کے مقصد حکومت طے کی ہے۔ منڈل سطح میں مختلف محکمہ جات کے درمیان معلومات کو اکٹھا کریں۔ ایک موضع سے زیادہ مواضعات کے متعلقہ اُمور کو منڈل منصوبوں میں شامل کریں۔ تعلیم و طب کے شعبوں کو ترجیح دینے کی وجہ سے متعلقہ اُمور کو لازمی طور پر شامل کریں۔ ایک سال اور پانچ سال کیلئے منصوبہ ہونا چاہئے۔ مستقبل میں تمام فنڈس منڈل منصوبوں کی منظوری کے کاموں کو موصول ہوں گے۔ اس پر غور کرکے منصوبوں کو منظم طور پر تشکیل دیں۔ انچارج ضلع کلکٹر سرفراز احمد نے کہاکہ عہدیداران منڈل منصوبوں کو منظم طور پر تشکیل دینے کو کہا۔ منڈل کی ترقی کیلئے منڈل منصوبے معاون ثابت ہوں گے۔ راشن کارڈس، وظیفہ جات جیسے انفرادی بہبودی اسکیمات کی تحقیق کرنے کے بعد ہی اہل افراد کو ہی تجویز کریں۔ نامکمل پینے کے پانی کی اسکیمات کو مکمل کرنے کیلئے منصوبوں میں شامل کریں۔ تمام پروفارمس آن لائن اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی۔