نرمل /30 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نئی ریاست میں ہر مستحق خاندان کو مکان کی فراہمی کیلئے حکومت سنجیدہ ہے ۔ نئی ریاست کی ترقی میں ہر ذمہ داری شہر کو اہم کردار ادا کرنا چاہئے ۔ نئی ریاست یقیناً ایک مثالی ریاست بن کر ملک کے نقشہ پر اُبھر آئے گی ۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر اے اندرا کرن ریڈی وزیر امکنہ نے بلدیہ نرمل کی جانب سے ان کے اعزاز میں منعقدہ تہنیت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صدر نشین بلدیہ مسٹر اے گنیش اور اراکین بلدیہ کی جانب سے مسٹر اے اندرا کرن ریڈی کا فقیدالمثال خیرمقدم کیا گیا اور ان کی بکثرت گلپوشی بھی کی گئی ۔ مسٹر ریڈی نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ نرمل کے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ رکن اسمبلی منتخب کیا ہے اور وہ اس بات کا وعدہ کرتے ہیں کہ یہاں کے عوام کی امدوں پر کھرا اترنے کیلئے میں اس علاقہ کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ کوشش کروں گا اور وزیر اعلی سے نمائندگی کرتے ہوئے ضلع عادل آباد کیلئے خصوصی فنڈز کی فراہمی کی جانب توجہ دلاؤں گا ۔ اس موقع پر صدرنشین بلدیہ مسٹر اے گنیش چکراورتی سی ایچ شیو لنگیا ، ریونیو ڈیویژنل آفیسر نرمل نائب صدر نشین بلدے ہاور رکن بلدیہ موجود تھے ۔