ہر فرد کو فکر آخرت کرنے کی تلقین

قاضی پیٹ /22 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) درگاہ شریف قاضی پیٹ میں حضرت سید شاہ افضل بیابانی الرفاعی القادریؒ قدس سرہ کے 163 ویں عرس شریف کے موقع پر ایک سمینار بعنوان ’’ صوفی ازم قومی یکجہتی ‘‘ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف بہ حضرت خسرو پاشاہ صاحب مدظلہ اعلی سجادہ نشین درگاہ شریف نے صدارت کی ۔ اس سمینار میں ڈپٹی چیف منسٹر ریاست تلنگانہ الحاج محمد محمود علی ، ڈپٹی چیف منسٹر ریاست تلنگانہ ڈاکٹر ٹی راجیا ، جناب محمد علی شبیر سابق منسٹر آندھراپردیش جی کشن ضلع کلکٹر ورنگل شریمتی پوسمی باسو جوائنٹ کلکٹر ورنگل ٹی آر ایس قائد شری رویندر ، جناب ابوبکر سابق کارپوریٹر ورنگل جناب سید شجاعت اللہ حسینی بیابانی موظف پرنسپل ورنگل مولانا محمد فصیح الدین نظامی مہتمم کتب خانہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد جناب سید خالد قادری سب ایڈیٹر روزنامہ سیاست حیدرآباد ، شری گنگو اوپندرا شرما مہا پجاری ہزار ستورن دیول ہمنکنڈہ شری ہری سنگھ سکھکوں کے مذہبی قائد نے مخاطب کیا ۔ اس موقع پر سید شجاعت اللہ حسینی بیابانی موظف پرنسپل ورنگل کی تصنیف کردہ کتاب Route to Paradise کی جانب الحاج محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر ریاست تلنگانہ و شری ٹی راجیا ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ اور حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف بہ حضرت خسرو پاشاہ نے رسم اجراء انجام دی ۔ ڈاکٹر عزیز احمد عرسی موظف پرنسپل اسلامیہ الج ورنگل نے اس کتاب پر روشنی ڈالی اور فرمایا کہ انگریزی داں آفیسرس و طلباء کو اس کا ضرور مطالعہ کرنا چاہئے ۔ یہ کتاب قرآن شریف و احادیث کی روشنی میں لکھی گئی ہے ۔ اس میں سنی سنائی باتوں کا سہارا نہیں لیا گیا ۔ ہر فرد کو آخرت کی فکر کرنی چاہئے اور وہ تمام امور و عبادات و کام انجام دینے چاہئے جس سے وہ جنت کے حقدار بنیں اور جہنم کی آگ سے محفوظ رہیں۔ سمینار کا اختتام ہندو مسلم سکھ عیسائی کے درمیان بھائی چارگی و ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کیا گیا ۔ جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر نے درگاہ شریف میں مزار اقدس پر چادرگل پیش کی اور دعاء فرمائی ۔ مخدوم محی الدین قادری نے کارروائی چلائی ۔