چپہ دنڈی /21 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہر طالب علم چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی ہر ایک کو کم از کم ایک پودا لگاکر اس کی درخت بن جانے تک حفاظت کرنا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار کلکٹر ضلع کریم نگر نیتو پرساد نے جواہر نودیا ودھیالیہ کے شجرکاری پروگرام میں کیا ۔ ان کے ہمراہ رکن اسمبلی بوڈگے شوبھا بھی تھیں ۔ انہوں نے تقریباً پانچ ہزار پودے لگائے ۔ انہوں نے کہا کہ پودے لگانے کے بعد ان کے تحفظ کیلئے ٹری گارڈ لگانا ضروری ہے۔ اس کا انتظام کریں ۔ ایس آر ایس پی کی اراضی میں جو پودے لگائے گئے ان کو بھی ٹری گارڈ لگانے کا انہوں نے مشورہ دیا ۔ انہوں نے نودیا ودھیالیہ کے طلباء سے انتظامیہ کے بارے میں پوچھ تاچھ کیک اور اطمینان کی سانس ہی ۔ انہوں نے طلباء کو تیقن دیا کہ چھ مہینے میں ایک بار وہ نودیا ودھیالیہ کا دورہ کریں گے ۔ اس پروگرام میں ایم پی پی گورم بھوم ریڈی تحصیلدار بیرم پوسیا ، ایم پی ٹی او مشتاق علی ، ایم ای او راجہ سوامی ، منگانائر پرنسپل آئی کے پی اے بی ایم نرمدا ، اے او مانسا ، ایم پی ٹی سی تروپتی وغیرہ موجود تھے ۔