ہر صاحب نصاب پر قربانی واجب

بچکنڈہ۔3اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس تحفظ ختم نبوت شاخ بچکنڈہ کے زیراہتمام خواتین کا ماہانہ اجتماع جناب عبدالحسہ مدینہ کلاتھ کے مکان میں منعقد کیا گیا ۔ مولوی عبدالعلیم فاروقی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت شاخ بچکنڈہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پردہ نشین خواتین اللہ کے فضل و کرم سے ہم سب کو ذی الحجہ کا مہینہ نصیب فرمایا ۔ ذی الحجہ کا مہینہ حج کا مہینہ کہلاتا ہے ۔ جو شخص حج کی طاقت رکھے اور کوئی مانع نہ ہو جیسے مرض شدید تو وہ سخت گنہگار ہوگا ۔ کہا کہ حج اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے ۔ حج کرنے سے تمام صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف ہوجاتے ہیں جیسا کہ ماں کے پیٹ سے ابھی پیدا ہوا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضورؐ نے ارشاد فرمایا کہ عبادت کیلئے عشرہ ذی الحجہ اللہ تعالیٰ کو اور تمام دنوں سے زیادہ پسند ہے ۔