نئی دہلی ۔/10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے انتخابی مہم کے دوران یہ دعویٰ کیا تھا کہ کالا دھن اگر بے نقاب ہوجائے تو ہر شہری کو 15 لاکھ روپئے مل سکتے ہیں ۔انہوں نے صرف ایک مثال کے طور پر یہ بات کہی تھی ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج بیرون ملک جمع کالا دھن کے بارے میں جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے جو کچھ کہا اس کا مطلب یہ تھا کہ ایک خطیر رقم کالا دھن کی شکل میں جمع ہے جسے واپس لانے پر ہندوستان کی ترقی میں مدد ہوسکتی ہے ۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ مودی کے بیان کو اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہئیے ۔