ہر ایک کو ساتھ لینا ہندوستان کا کردار : راجناتھ

لکھنؤ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ذات پات ، فرقہ اور مذہب کی بنیاد پر نفرت پیدا کرنے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ہر ایک کو ساتھ لینا ملک کا کردار ہے۔ سماج میں ذات پات ، فرقہ اور مذہب کی بنیاد پر نفرت پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش قابل مذمت ہے ۔ وہ بخشی کا تالاب میں ایک خانگی اسکول کی تقریب افتتاح سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دُنیا کا واحد ملک ہے جہاں 72 فرقوں کے مسلمان اور عیسائیوں کے تمام فرقے سکونت پذیر ہیں، کیونکہ ہندوستان کا بنیادی کردار ہر ایک کو ساتھ لے کر چلنے کا ہے۔