حیدرآباد ۔ /13 ستمبر (سیاست نیوز) راجندر نگر علاقہ میں ایک شخص ہریتا ہرم کے گڑھے میں گرکر فوت ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 48 سالہ شخص ہری کرشنا جو پیشہ سے فینانسر ویدیا نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ /11 ستمبر کو یہ شخص کاٹے دھان علاقہ میں گیا تھا اس دوران ہریتا ہرم کے لئے کھودے گئے گڑھے میں گرکر یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔