ہریتا ہرم اسکیم کو کامیاب بنانے کی اپیل

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 28 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہریتا ہرم اسکیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے اپنے مکانات کی کھلی جگہ میں کم از کم پانچ پودے لگائیں اور اس کی نشو و نما اور دیکھ بھال میں کوئی کثر باقی نہ رکھیں یہ بات سرسلہ آر ڈی او بھکشا نائیک نے بتلائی جو یہاں منڈل پریشد کے اجلاس کے دوران مقامی یم پی ٹی سی ارکان ، سرپنچوں اور مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کو مخاطب کررہے تھے کہا کہ سرکاری اراضیات ، سرکاری عمارتوں ، سڑکوں کی دونوں جانب کے علاوہ مختلف مذہبی مقامات پر بھی پودے لگائیں تاکہ فضائی آلودگی کا خاتمہ ہوسکے اور آکسیجن کی ہوا میں مقدار زیادہ ہو ۔ اس اجلاس میں پودے لگانے کے تعلق سے جاری ہریتا ہرم پروگرام میں تحصیلدار ، دیویندر ، ایم پی ڈی او سرینواس ریڈی ، محکمہ جنگلات کے رینجر آفیسر راجیشور راؤ کے علاوہ یم پی پی گنگا سایوا وغیرہ موجود تھے ۔