ہریتا ہرم اسکیم پر عمل آوری کا جائزہ

اضلاع کے کلکٹرس کے اجلاس سے چیف منسٹر کا خطاب
نظام آباد:12؍ مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)چیف منسٹر مسٹرکے چندر شیکھر رائو نے ضلع کلکٹرس اور محکمہ کے جنگلات کے کنزرویٹرس و دیگر عہدیداروں کے ساتھ حیدرآباد میں جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے ہریتا ہورم اسکیم کی عمل آوری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ چیف منسٹر کی جانب سے حیدرآباد میں منعقدہ اجلاس میں ضلع کلکٹر رونالڈ روس، ڈی ایف اوز رویندر، رمیش، ناگیشور رائو، ڈوما پی ڈی وینکٹیشورلو نے اس اجلاس میں شرکت کی۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جولائی کے دوسرے ہفتہ میں شروع کئے گئے باوقار پروگرام ہریتا ہورم کا ضلع واری جائزہ لیا۔ 33% جنگلوں کی افزائش کیلئے اس اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے اور ہر ہفتہ اس کا جائزہ لینے کا ارادہ ظاہر کیا۔ ضلع کے دوسرے ہفتہ کو ہریتا ہورم ہفتہ کی حیثیت سے منانے اور اس ہفتہ میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کے انعقاد کیلئے کے کتنے کسانوں میں شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا اور کن کن افراد کو شعور بیدار کیا گیا اس بارے میں دریافت کیا۔ بی سی، ایس سی، ایس ٹی کالونیوں کے ساتھ تمام سرکاری دفاتروں میں شجرکاری کرنے کیلئے قبل از منصوبہ بندی کرتے ہوئے تمام مقامات پر وقت سے پہلے پودوں کی سربراہی عمل میں لانے کیلئے اقدامات کرنے، ڈوما محکمہ کے تحت کئے جانے والی نرسریوں کی افزائش میں کونسے کونسے پودے کی افزائش کی گئی ہے اور کتنے دیہاتوں میں افزائش کی گئی ہے اس بارے میں بھی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو نشانہ مقرر کرتے ہوئے کئی اعلانات کا ارادہ ظاہر کیا۔ ریاست کے تمام اضلاع میں غیر مجاز طور پر قبضہ کئے گئے اراضیات کو دوبارہ محکمہ جنگلات کے حوالے کرنے کیلئے اقدامات کرنے اور جو عہدیدار زیادہ سے زیادہ اراضیات کو حاصل کرنے کیلئے اقدامات کریں گے ان عہدیداروں کو ایوارڈس کے علاوہ ترقی دینے کا بھی ارادہ ظاہر کیا اور ضلع سطح پر ان اراضیات کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری اقدامات شروع کرنے اور ماتحت عہدیداروسکشن آفیسروں کو موٹر سیکل فراہم کرنے، رینج آفیسر ڈی ایف او کو نئی گاڑیاں فراہم کرنے اور ہر ڈی ایف او کو ضروری خرچ کے تحت 10لاکھ روپئے چیف کنزرویٹر کو 20لاکھ روپئے مختص کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔