ہریتا ہارم پروگرام کا آغاز

تانڈور۔3جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہریتا ہارم پروگرام کا آج 3جولائی سے آغاز ہوا ۔دفتر بلدیہ کے احاطہ میں شریمتی وجئے لکشمی چیرمین بلدیہ کے ہاتھوں شجرکاری کی گئی ‘ پودے لگائے گئے ۔ اس موقع پر ساجد علی وائس چیرمین ‘ ارکان بلدیہ کے علاوہ وشواناتھ راؤ فارسٹ رینج آفیسر ایف آر او تانڈور بھی موجود تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے دائرہ اختیار میں پانچ منڈلس ہیں ۔ ان میں جملہ 10لاکھ پودے لگانے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے ‘ تقسیم کیلئے محفوظ رکھے گئے ہیں ۔ مطالبہ پر مفت سربراہ کئے جائیں گے ۔ تمام میں واقع تمام سرکاری دفاتر کی کھلی اراضی پر پودے لگائے جارہے ہیں ۔