ہریتا ہارم اسکیم کے تحت 240کروڑ پودوں کی افزائش

نظام آباد میں جائزہ اجلاس سے ریاستی وزیر کے ٹی آر کا خطاب
نظا م آباد :21؍جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ہریتا ہرم پروگرام کو باوقار طورپر تلنگانہ ریاست میں منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تلنگانہ ریاست میں 230 کروڑ پودوں کی افزائش انجام دی جائے گی اور یہ عالمی سطح کا تیسرا اہم پروگرام ہے ان خیالات کا اظہار وزیر دیہی ترقیات تلنگانہ کے ٹی آرکل ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس اور دیہی سرپنچوں کے ساتھ ہریتا ہرم اسکیم کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ہریتا ہرم اسکیم کے تحت 230 کروڑ پودوں کی افزائش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دیہی سطح پر کامیابی کیلئے سرپنچ اور طلباء و خواتین کا مشترکہ تعاون کے ساتھ انجام دینے کی صورت میں نشانہ کو پرُ کیا جاسکتا ہے لہذا سرپنچ اس پروگرام کی کامیابی کیلئے لائحہ عمل کو ترتیب دیتے ہوئے عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔ موسم گرما میں شدت کی گرمی کی وجہ سے ریاست میں 1108 افراد فوت ہوئے ہیں اس کی خاص وجہ موسم میں ہوئی تبدیلی اس کا خاتمہ سرسبز و شاداب ہے۔ مسٹر کے ٹی آر نے نے کہا کہ چیف منسٹر اس پروگرام کا آغاز سدی پیٹ حلقہ میں کریں گے ۔ ہر دیہات میں پروگرام کی کامیابی کیلئے منصوبہ بندی کریں اور عوامی تحریک کی طرح اسے آگے بڑھائیں۔ریاست میں ایک ہزار کلو میٹر ہائی وے کی تعمیر کے امکانات ہیں چارلائن والی سڑکیں کی تعمیر انجام دی جارہی ہے اور سڑکوں پر واٹر گرڈس کے پائپ کی تنصیب کیلئے منصوبہ بندی کریں نظام آباد میں ہریتا ہرم پر کی گئی منصوبہ بندی کے بارے میں چیف منسٹر کے او ایس ڈی پرینکا ورگیس کی جانب سے دی گئی رپورٹ پر کے ٹی آر نے ضلع کلکٹر کی ستائش کرتے ہوئے پروگرام کی کامیابی کیلئے اقدامات کریں۔ ضلع کلکتر مسٹر رونالڈ روس نے وزیر دیہی ترقیات کے ٹی آرکو واقف کراتے ہوئے کہا کہ 22 ؍ جون سے ریالیاں اور نعرہ تحریر کئے جارہے ہیں۔ چار لاکھ طلباء کو فی کس 5 پودوں کی افزائش اور اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری حوالے کی جارہی ہے۔ چیف سکریٹری محکمہ دیہی ترقیات ریمنڈ پیٹر نے بھی اس بارے میں مختلف ہدایتیں دیتے ہوئے دیہی سطح پر اجلاس منعقد کرنے کیلئے اور پودوں کی شجرکاری کی تفصیلات حاصل کرنے کی سرپنچوں کو راست طور پر ذمہ داری ادا کرنے کی ہدایت دی ۔ اس پروگرام میں محکمہ جنگلات کے ڈوما پی ڈی وینکٹیشم، اڈیشنل جے سی راجہ رام و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔