ضلع کریم نگر و سرسلہ میں سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے نشانہ مکمل کرنے کی ضرورت
کریم نگر /2 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تیسرے مرحلے کے ہریتا ہارم کے تحت حکومت نے ہر ضلع کیلئے نشانہ مقرر کیا تھا ۔ 1.50 کروڑ کریم نگر کیلئے سرسلہ کیلئے ایک کروڑ شجرکاری کا منصوبہ مرتب کرتے ہوئے محکمہ جنگلات محکمہ ضلع ، ترقیات سوشیل فارسٹری سبھی ذمہ دار ہے ۔ مشاورت کے بعد از پودے لگانے اور ان کی افزائش کیلئے منصوبہ عمل تیار کرلیا گیا ۔ ضلع واری نرسری قائم کرنے کیلئے بھی ذمہ داریاں سوپتی کمیٹی راستوں سڑکوں کے کنارے رہائشی مکانات کے پاس جہاں بھی خالی جگہ میسر ہو اسکولس کے میدانوں و غیرہ جہاں جگہ میسر ہوں وہاں پر حال ہی میں پودے لگائے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ کو سختی سے احکامات دئے گئے ۔کریم نگر ضلع میں 49 نرسریاں قائم کی گئی ۔ حضورآباد 22 ، 27 کریم نگر سرسلہ ضلع 37 نرسریاں قائم کی گئی کریم نگر ضلع میں 42 لاکھ پودے بچے ہوئے ہیں 68 فیصد پودے لگائے گئے سرسلہ میں 23 لاکھ پودے نرسری میں پڑے ہوئے ہیں کئی ماہ سے نرسری میں پودوں کی نگہداشت کی وجہ سے پودے چھوٹے درختوں میں تبدیل ہوگئے اب انہیں کترکر چھوٹے کرکے لگائے جانے کیلئے کوشش کی جارہی ہے ۔ اس کارروائی میں قریب 10لاکھ پودے تباہ ہوچکے ہیں ۔ ساگوان نیم وغیرہ کے پودے ہیں اب شجرکاری کیلئے مقررہ نشانہ کی تکمیل کیلئے ضروری ہے کہ منصوبہ بندی کی جائے جس کی کامیابی کیلئے سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں سے تعاون حاصل کی جائے اور ان پودے کو حکومت کی جہاں بھی خالی جگہ ہو لگائے جانے کا حکم دیا جائے اور لوگوں میں شعور بیداری پیدا کی جائے ۔ کریم نگر ضلع میں 1420 ایکر سرکاری زمین خالی ہے ۔ سرسلہ ضلع میں 338.25 ایکر سرکاری زمین اس میں شجرکاری ہوجائے تو غیر مجاز قبضہ نہ ہوگا ۔