ہریانہ کے چیف منسٹر سندھو کا نام اورریاست بھول گئے

روہتک ۔ 24اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ سے تعلق رکھنے والی ریسلر ساکشی ملک کی یہاں آمد اور ان کے استقبال میں منعقدہ تہنیتی تقریب جس میں ہریانہ کے چیف منسٹر منوہر لال کھتر نے اپنی پرجوش تقریر میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی بیاڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کا نہ صرف نام بلکہ ان کی ریاست بھی بھول گئے ۔ اپنی تقریر کے دوران پرجوش انداز میں ہریانہ کے چیف منسٹر نے کہاکہ یہ ہمارے لئے ایک فخر کا لمحہ ہے کہ ہماری دو بیٹیوں نے رکھشا بندھن کے تہوار پر ملک کے لئے میڈلس حاصل کئے ۔ ساکشی ملک جن کاتعلق ہریانہ سے ہے اور اس کے بعد انھوں نے اپنی تقریر کے دوران سندھو کا نام پوچھنے لگے اور جب انھیں کہا گیا کہ سلور میڈل حاصل کرنے والی کھلاڑی کا نام سندھو ہے تو انھوں نے کرناٹک سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی سندھو کہا ، حالانکہ سندھو کا تعلق ریاست تلنگانہ سے ہے ۔ اس تہنیتی تقریب میں جہاں اپنی ریاست ہریانہ کی ریسلر ساکشی کو 2.5 کروڑ کا چیک حوالے کیا گیا تو وہیں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی سندھو کیلئے بھی 50 لاکھ کے انعام کا اعلان کیا گیاہے ۔