چنڈی گڑھ، 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)مختلف سیاسی جماعتیں جو ہریانہ اسمبلی انتخابات میں اپنا حصہ بٹورنے کوشاں ہیں ، اُن کی انتخابی مہم زور پکڑ چکی ہے ، جیسا کہ اُن میں سے ہر ایک ووٹروں کو راغب کرنے اور ایک دوسرے کو نشانہ بنانے کے لئے اشتہارات کا بھی سہارا لے رہے ہیں ۔ کانگریس ، بھارتیہ جنتا پارٹی اور انڈین نیشنل لوک دل کے علاوہ اس مقابلے میں شامل دیگر عناصر سابق ایم پی کلدیپ بشنوئی زیرقیادت ہریانہ جن ہیتھ کانگریس اور سابق مرکزی وزیر ونود شرما کی جن چیتنا پارٹی ہیں۔ تین بڑے دعویدار زبردست اشتہاری مہم چلارہے ہیں ، جس میں بالخصوص علاقائی ٹی وی چینلوں اور ایف ایم ریڈیو کا استعمال کیا جارہا ہے ۔