ہریانہ میں لڑکی کا تعاقب شرمناک واقعہ، اپوزیشن کا احتجاج

چندی گڑھ 8 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ میں اپوزیشن جماعتوں نے ریاستی بی جے پی کے صدر کے بیٹے کی جانب سے ایک نوجوان لڑکی کا پیچھا کرنے کے واقعے کو ’شرمناک‘ قرار دیتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اِس واقعہ کی سی بی آئی یا ہائیکورٹ کے برسر خدمت جج کے ذریعہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن جماعتوں انڈین نیشنل لوک دل ، کانگریس اور سی پی آئی نے چندی گڑھ پولیس پر حکمراں بی جے پی کے دباؤ میں کام کرنے کا الزام عائد کیا۔