نئی دہلی۔27 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر نے ہفتے کو کہا ہے کہ ان کی ریاست لوک سبھا کیساتھ اسمبلی اور مقامی بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے لیکن قانونی رکاوٹوں کی وجہ سے ملک میں ایکساتھ الیکشن کرانا ممکن نہیں ہے ۔مسٹر کھٹر نے اپنی حکومت کے چار سال کے کام کاج کی اطلاع دینے کیلئے یہاں ہریانہ بھون میں پریس کانفرنس میں کہا وہ ریاست میں ایکساتھ الیکشن کیلئے تیار ہیں لیکن آئینی رکاوٹوں کے سبب ایساہونا ممکن نہیں ہے۔