ہریانہ اور مہاراشٹرا میں بی جے پی کی کامیابی کا کشمیر پر اثر ہوگا: عمر

سرینگر۔/21اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہریانہ اور مہاراشٹرا میں بی جے پی کی کامیابی سے ریاست میں منعقد شدنی اسمبلی انتخابات بھی اثر انداز ہوں گے لیکن یہ اثرات اتنے شدید نہیں ہوں گے کہ جتنا قبل ازیں توقع کی جارہی تھی۔اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔