ہربھجن نے اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا

فتح اللہ۔ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے آج ٹسٹ کرکٹ میں پاکستانی لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور ٹسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولروں کی فہرست میں وہ 9 ویں مقام پر پہنچ چکے ہیں۔ ہربھجن سنگھ نے آج عمرالقیس کو جس وقت 72 رنز پر آؤٹ کیا تو ان کی وکٹوں کی تعداد 415 ہوگئی اور اس طرح انہوں نے 104 ٹسٹ مقابلوں میں وسیم اکرم کی جانب سے لی جانے والی 414 وکٹوں کی تعداد کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ہربھجن جنہوں نے اس مقابلے میں 64 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے اور اس طرح 102 ٹسٹ مقابلوں میں ان کی وکٹوں کی تعداد 416 ہوچکی ہے۔