برسٹل ، 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کی خواتین نے پاکستان کو او ڈی آئی سیریز میں شکست فاش دینے کے بعد پہلے T20 میچ میں بھی ہرا دیا ہے۔ گزشتہ روز یہاں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبانوں نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ میزبان اوپنرز ون فیلڈ اور بیمونٹ نے نصف سنچریاں اسکور کئے۔ ٹارگٹ کے تعاقب میں پاکستانی ویمنس ٹیم مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 119 رنز بنا سکی۔ انگلش ٹیم نے پاکستان کو 68 رنز سے ہرا کر تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔