حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز) : چیتنیہ پوری کے علاقہ میں ایک شخص نے مقامی افراد کی ہراسانی سے تنگ آکر خود سوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 42 سالہ ویشال مہرا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا چیتنیہ پوری کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے سال 2012 میں ایک فلیٹ رہن پر رکھا تھا تاہم جس کو اس نے فلیٹ رہن پر دیا تھا اس نے کسی اور کو زائد رقم پر رہن پر دے دیا ۔ اس طرح ویشال مہرا کو دھوکہ دے کر اس کے فلیٹ کی رجسٹری بھی کروائی گئی تھی جس سے دل برداشتہ ہو کر اس نے 28 اگست کے دن اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگا لی جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔