حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : حبیب نگر کے علاقہ افضل ساگر میں ایک خاتون نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر خود کشی کرلی ۔ حبیب نگر پولیس کے مطابق 32 سالہ تلجابائی جو افضل ساگر علاقہ کے ساکن سبھاش سنگھ کی بیوی تھی تلجا اور سبھاش کی شادی 12 سال قبل ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں ۔ اس خاتون کو شوہر اور سسرالی رشتہ دار زائد جہیز کے لیے ہراساں کررہے تھے اور رقمی مطالبہ کے تحت آئے دن اس خاتون کو ہراساں کیا جاتا تھا ۔ گذشتہ میں خواتین پولیس اسٹیشن سے مسئلہ رجوع ہونے کے بعد کونسلنگ کی گئی تھی ۔ تاہم اس کے باوجود ہراسانی کم نہ ہونے سے دل برداشتہ اس خاتون نے خود کشی کرلی ۔ حبیب نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔