راجمنڈری ۔ 15 ۔ فروری : ( پی ٹی آئی): جی ایس ایل میڈیکل کالج کے سال دوم کے پوسٹ گریجویٹ طالبہ نے ضلع کاکناڈا میں اپنی رہائش گاہ پر پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ سری لکشمی ایک ذہین طالبہ تھیں جو جی ایس ایل کالج میں ریاڈلوجی کی تعلیم حاصل کررہی تھی ۔ کل رات اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ۔ خود کشی نوٹ میں لکھا ہے کہ وہ ایک پروفیسر اور ایک طالب علم کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر خود کشی کررہی ہے تاہم پرنسپل وائی ایس این شرما نے کہا کہ لکشمی گذشتہ چار ماہ سے کالج نہیں آرہی تھی ۔ اس کو نفسیاتی عارضہ لاحق ہوگیا تھا ۔۔